Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.60 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ادارہ...
شائع 09 اپريل 2021 08:41pm

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.60 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں اٹھارہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تیرا اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ بیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 87 پیسے اضافے کے بعد قیمت 43 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

ٹماٹرکی فی کلو قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافے کے بعد قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی ۔ دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگے ہوئے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ لہسن، انڈے، جلانے کی لکڑی، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی بھی سستی ہوئی ۔

Inflation