Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت تعلیم کا جنازہ نکال رہی ہے'

پیپلزپارٹی رہنماء شیری رحمان کہتی ہیں موجودہ حکومت طلبہ کی...
شائع 09 اپريل 2021 06:51pm

پیپلزپارٹی رہنماء شیری رحمان کہتی ہیں موجودہ حکومت طلبہ کی تعلیم کا جنازہ نکال رہی، اسٹیل ملز،پی آئی اے،اسپتال اور دیگرمحکمے فروخت کیے جا رہے ہیں، آرڈینس فیکٹری پمز کو بھی پرائیویٹ کر رہی ہے، لنگرلگانے سے لوگوں کو ریلیف دیا جا رہا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماوں شیری رحمان اور فیصل کریم کنڈی فاٹا طالب علموں سے اظہاریکجہتی کےلئے پاکستان میڈیکل کمیشن پہنچے ،میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے کہاکہ فاٹا کی 250 اسکالرشپ معطل کردی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل کالجزمیں نشستیں بڑھانے کے بجائے کم کی جارہی ہیں ، پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بے حسی سے نکالا گیا، نیا پاکستان نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہا ہے،

شیری رحمان نے مزید کہا کہ یہ کس طرح کی مدینہ کی ریاست ہے، غیرقانونی آرڈیننس کو نہیں مانتے،44 کھرب کا قرضہ لے لیا ہے کیا حکومت پورا پاکستان سڑکوں پرلانا چاہتی۔

پیپلزپارٹی رہنماؤں نے 22 کروڑعوام کو مفت ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے ابتک ویکسین نہیں خریدی۔

PPP

Sherry Rehman