Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر...
شائع 09 اپريل 2021 03:42pm

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر مقرر کردیا۔

ایف بی آرکےنئےچیئرمین کا تقررکردیا گیا ،وفاقی کابینہ نے عاصم احمد کوچیئرمین ایف بی آرتعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعےعاصم احمدکو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دی۔

موجودہ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی کی مدت ملازمت 10 اپریل کو پوری ہو رہی ہے، انہیں 5 ماہ تک اضافی چارج دینے کے بعد 29 دسمبر 2020 کو ایف بی آر کا مستقل چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

اسلام آباد

Chairman FBR