Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2021 03:38pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ءخورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ 15 اپریل کو خورشید شاہ کی ضمانت کے کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہوں گے۔

خورشید شاہ کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

عدالت کی جانب سے پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

PPP

islambad

Justice Mushir Alam

Bail

khursheed shah