Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا

سیالکوٹ :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا...
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2021 11:14am

سیالکوٹ :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا میدان کل سجے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں۔

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 175 ڈسکہ میں انتخابی دنگل کل ہوگا، مسلم لیگ (ن)کی امیدوار نوشین افتخار اور تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

19فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور پولنگ کا عملہ غائب ہونے کے واقعات پر الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کئے تھے۔

ن لیگ نے افتخار الحسن شاہ کی صاحبزادی سیدہ نوشین افتخار کو ٹکٹ دے رکھا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف جانب سے علی اسجد ملہی اور تحریک لبیک کے خلیل سندھو سمیٹ نو امیدواراں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

این اے 75 میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 494003 ہے،انتخابات کیلئے قائم 360 پولنگ اسٹیشنز کو 3 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کیٹگری اے میں 47 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، کیٹگری بی میں 176 اور کیٹگری سی میں 137 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءعطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ووٹ پر پہرہ دیا جائے گا اور پولنگ سست نہیں ہونے دیں گے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کو پرامن اور شفاف بنانے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ووٹر بلا خوف ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھروں سے نکلیں ۔

ضمنی انتخاب کو پرامن بنانے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعینات ہوگی جبکہ پاک فوج اسٹینڈ بائے ہو گی۔

یاد رہے کہ این اے 75 کی نشت مسلم لیگ ن کے ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ المعروف ظاہرے شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

National Assembly

by election

Sialkot

Polling

NA 75 Daska