Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم نے ڈھائی سال میں 35ہزار ارب روپے کا قرضہ واپس کیا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پر بھاری قرض...
شائع 08 اپريل 2021 12:34pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پر بھاری قرض ہے،اربوں روپے قرض کی مد میں چلے جاتے ہیں،ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب روپےکاقرضہ واپس کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تقریب سےخطاب کرتےہوےوزیراعظم کا کہنا تھاکہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کیلئےطویل مدت سےتیاری کررہےتھے،بینکس کوگھروں کیلئےسستےقرضوں کیلئےرضامندکیا،فراش ٹاؤن میں 2سال میں گھربن جائیں گے،بینکس کوغریب طبقے کو قرض دینےکی عادت نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سی ڈی اے نے منصوبےمیں اہم کردار اداکیا،امیدہےایف ڈبلیواو ریکارڈمدت میں گھربنائےگی،کرائے کےبرابررقم سےلوگ گھرکےمالک بن جائیں گے،حکومت ہرگھر پر3لاکھ روپےکی سبسڈی سےگی،سی ڈی اے600گھرکچی آبادی والوں کو دے گی،کراچی کی40فیصد آبادی کچی آبادی میں مقیم ہے،کچی آبادیوں میں مسائل کے انبار ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان پربھاری قرضے چڑھےہوئےہیں،اربوں روپے قرضوں کی اقساط پرخرچ ہوتےہیں،ملکی دولت میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان میں تعمیراتی شعبےمیں ریکارڈترقی آئی،تعمیراتی شعبے کےذریعےکاروبارمیں بہتری آئے گی،ہم نےاپنے ڈھائی سال میں 35ہزارارب روپےکاقرض اورسودواپس کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ راوی پراجیکٹ اوربزنس پراجیٹم پرکام جاری ہے،پاکستان میں50سال بعد ڈیمز بن رہےہیں،ڈیمزسےسستی بجلی بنےگی،پیدوارمیں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے کراچی لاہورکاسفر8گھنٹےمیں طے ہوگا،وسط ایشیائی ممالک سےٹرین کےذریعےتجارت ہوگی۔

pm imran khan

اسلام آباد

inauguration ceremony