Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیلانی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین...
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2021 01:13pm

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی،اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے جاوید اقبال وینس نے انٹراکورٹ اپیل دائرکی،اپیل میں 7ووٹ مسترد کرنے کے پریذائیڈنگ افسر کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

IHC

اسلام آباد

Opposition leader

senate

Yousuf Raza Gilani