Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقے قائد آباد میں سویابین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ

کراچی کے علاقے قائدآباد میں سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ...
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2021 11:10am

کراچی کے علاقے قائدآباد میں سویا بین تیل سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے خطروں سے کھیلتے ہوئے بوتلوں،گیلن اور تھیلیوں میں تیل جمع کرلیا۔

قائد آباد سے داؤد چورنگی جانے والے روڈ پر آئل ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے سبب ٹینکر میں موجود ہزاروں لیٹر سویا بین تیل سڑک پر گر گیا، تیل نکلنے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ عوام نے خطروں سے کھیلتے ہوئے موقع غنیمت جان کر بوتلیں ،گیلن اور تھیلیوں کی مدد سے تیل جمع کرنا شروع کردیا،تیل جمع کرنے کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

پولیس اور ٹریفک پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچے اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بندھ کردیا تاہم پولیس اور ٹریفک پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔

حادثہ ہونے کے 3گھنٹے بعد انتظامیہ نے سڑک ہر مٹی ڈالنے کا عمل شروع کردیا تاہم ٹرک ڈرائیور اور ٹینکر ڈرائیور سے واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے،سڑک پر پھسلن کے باعث کئی موٹر سائیکل سوار افراد پھسل کر گرگئے۔

karachi

oil tanker

overturn