Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ، صدر منظوری دینگے

حکومت نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کرنےکافیصلہ...
شائع 07 اپريل 2021 09:09pm

حکومت نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔ ایچ ای سی کو باقاعدہ وزارتِ تعلیم کے ماتحت کرنے کے آرڈیننس کی منظوری دے دی ۔

صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دینگے۔ ایچ ای سی کووزارتِ تعلیم کےماتحت کرنےکےآرڈیننس کی منظوری دیں گے۔

وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی ۔ آئندہ ایچ ای سی کےتمام فیصلے وزارتِ تعلیم کی منظوری سےمشروط ہونگے تاہم سابقہ تمام سربراہان نے ماضی میں ایسی کوششوں کی مخالفت کی ہے۔

صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دینگے

HEC

Arif Alvi