Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس، اہم سمریوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت...
شائع 07 اپريل 2021 05:08pm

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کےلئے33 کروڑروپے سمری کی منظور دے دی۔پی آئی اے کا ری اسٹرکچرنگ پلان اور الیکٹرانک ووٹنگ کےلئے فنڈز بھی منظور کرلیے گئے۔

وزیرخزانہ حماداظہرکی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔صدراور وزیراعظم کے وی وی آئی پی جہاز کی مرمت کےلئے33 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ پرزہ جات کی خریداری پرخرچ ہو گی۔

کمیٹی نے وزیراعظم کےاسکل فارآل پروگرام کےلئے 2 ارب 38 کروڑ،وزارت توانائی کےلئے بھی 38 کروڑسے زیادہ کی گرانٹ بھی منظورکی گئی۔

الیکٹرانک ووٹنگ کےلئے 28کروڑ کے فنڈز آئی ووٹنگ کےلئے کنسلٹنسی اور آلات کی خریداری پرخرچ ہوگی۔

ECC

electronic voting

Hammad Azhar