Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیپرا نے بجلی کی قیمت 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت...
شائع 07 اپريل 2021 02:56pm

اسلام آباد:بجلی صارفین کیلئے بری خبر آگئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف 64 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

اضافے کا اطلاق اپریل کے مہینے کے بلوں پر ہو گا، تاہم اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام لائف لائن صارفین اور کے الیکٹرک صارفین کے علاوہ تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔

nepra

اسلام آباد

Electricity price increase