Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کراچی :سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی...
شائع 07 اپريل 2021 01:24pm

کراچی :سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وائرس کا شکارہوگئیں ،بختاور بھٹونے خود کوقرنطینہ کرلیا۔

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا کہ میرا کورونا ٹیسٹ 2اپریل کومثبت آیا ، جس کے بعد میں نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کرلیا ، میری طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا آپ لوگوں کو یاد دہانی کروانا چاہتی ہوں کہ اگر لوگوں نے ماسک کے ذریعے اپنا ناک نہیں ڈھکا ہوا تو ان کی توجہ اس جانب دلوائیں۔

بختاور بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ خود بھی کورونا ویکسین لگوائیں اور جو لوگ خود سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کی مدد بھی کریں، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھیں۔آمین

coronavirus

karachi

PPP

Asif Zardari

Bakhtawar Bhutto

Positive