Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 3افراد جاں بحق ،5 زخمی

کراچی کے علاقے موسمیات میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 3افراد ...
شائع 07 اپريل 2021 11:51am

کراچی کے علاقے موسمیات میں سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونےوالوں میں ایک خاتون اور 2بچے شامل ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے 3 دکانیں تباہ ہوگئیں اور ایک گاڑی بھی الٹ گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

karachi

Deaths