Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی عرب: ماہِ صیام میں مساجد میں سحر اور افطار پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ :سعودی حکومت نے ماہِ صیام میں مساجد میں کورونا وائرس ...
شائع 07 اپريل 2021 10:54am

مکہ مکرمہ :سعودی حکومت نے ماہِ صیام میں مساجد میں کورونا وائرس کے پیش نظر سحر اور افطار پر پابندی عائد کردی۔

سعودی عرب میں روایتی طور پر مساجد میں افطار اور سحری کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے ،خصوصاً افطاری کے اوقات میں سینکڑوں افراد افطار کیلئے مساجد کا رخ کرتے ہیں مگر سعودی گورنمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر ماہ صیام میں مساجد کے اندر یا باہر سحر و افطار کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

دوسری جانب مساجد میں نماز تراویح کے حوالے سے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہےکہ آیا مساجد میں نماز تراویح کی نماز ہوگی یا نہیں گزشتہ برس وبا ءکی وجہ سے سعودی مفتی اعظم کی جانب سے نماز تراویح گھر پر ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

ادھر رمضان المبارک میں مسجدحرم الحرام میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی گنجائش کو بڑھادیاگیا،مضان شریف میں روزانہ 50ہزارافرادعمرہ اداکرسکیں گے،ماہ صیام میں روزانہ ایک لاکھ افرادنمازکی ادائیگی کریں گے۔

coronavirus

Saudi Arab

Mosque

makka mukarrama

Ramadan

Saudi govt