Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی کو دنیا کا سب سے بہترین شہر بنانے کیلئے ماسٹر پلان

دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد نے دبئی دوہزار چالیس کے ماسٹر پلان...
شائع 06 اپريل 2021 11:30pm

دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد نے دبئی دوہزار چالیس کے ماسٹر پلان کا اعلان کردیا ہے۔

دبئی کو دنیا کا سب سے بہترین شہربنانے کی تیاریاں مکمل دبئی گورنمنٹ نے ترقی کی نئی منزلوں کو چھونے کے لیے دو ہزار چالیس تک کے ماسٹرپلان کا اعلان کر دیا ۔

حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایت پر شروع ہونے والےاس منصوبے کے تحت دبی کے ساٹھ فیصد حصے کو اقتصادی اور تفریحی سر گرمیوں کے ذریعے قدرتی ماحول میں ڈھال دیا جائے گا۔

2040میں دبئی کی آبادی کو اٹھاون لاکھ تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک سو اڑسٹھ مربع کلو میٹر رقبہ صنعتی اور اقتصادی شعبوں جبکہ سر سبز اور تفریحی مقامات میں ایک سو پانچ فیصد اضافہ کیا جایے گا۔ دو ہزار چالیس میں دبی دنیا کے پر کشش ترین شہروں میں سر فہرست ہو گا۔

UAE