Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'پی ڈی ایم کا ایجنڈا نظام کی تبدیلی ہے'

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاایجنڈانظام...
شائع 06 اپريل 2021 09:30pm

لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کاایجنڈانظام کی تبدیلی ہے، ہم آج پاکستان کےمفاد کی جنگ لڑرہےہیں۔

آج نیو کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اقتداراورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کیلئےنہیں لڑرہے۔

شاہد خاقان نے مزید کہا کہ پی پی کوای سی سی سےاستعفوں پربات کرنےکاکہاتھا، استعفوں کولانگ مارچ سےمشروط نہیں کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی رائےپرہمیشہ لبیک کہا ہے، پنجاب میں عدم اعتمادکیلئےپی ڈی ایم کوقائل کریں، پی ڈی ایم10جماعتوں کااتحادہے،بیانات کی تابع نہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بیانات سےپی ڈی ایم پراثرنہیں پڑےگا، بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، پی ڈی ایم کےفیصلےکی حیثیت ہے، ہم نےشوکازنوٹس جاری نہیں کیا، ہم نےشوکازنوٹس نہیں دیا،وضاحت طلب کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےاستعفوں کیلئےمہلت مانگی ہے، پی ڈی ایم ایک جماعت کےچھوڑنےسےنہیں ٹوٹی، تاہم اےاین پی کےفیصلےپردکھ ہے، پیپلزپارٹی نےحکومتی اتحادی بی اےپی سےووٹ لیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارےلوگوں کےٹوٹنےکاخدشہ تھا، پیپلزپارٹی نےاپنےامیدوارسےخوددستبردارکرایا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی سیٹ بڑی سیٹ نہیں، بلکہ اہم سیٹ نہیں،اہم اعتبار کاتوڑنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی اےپی کوساتھ ملاکراپوزیشن کی نفی کی گئی، پی ڈی ایم کاکوئی خفیہ اجلاس طلب نہیں کیاگیا، فیصلہ کیخلاف جانےپروضاحت طلب کی جاسکتی ہے، مولانا صاحب یامیں اکیلےفیصلہ نہیں کرسکتے، تمام فیصلےپی ڈی ایم کےاجلاس میں ہوتےہیں، فیصلہ توڑنےپرجواب دیناچاہئے۔

PDM

Shahid Khaqan Abbasi