Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قدر میں مزید پنتالیس پیسے کمی

مبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری، ڈالر کی قیمت مزید...
شائع 06 اپريل 2021 08:28pm
کاروبار

مبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری، ڈالر کی قیمت مزید پینتالیس پیسے کم ہوگئی ۔

انٹربینک میں ڈالر کا لین دین ایک سو ترپن روپے بیس پیسے میں جاری ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی کرنسی کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے پینتالیس پیسے تک پہنچ گئی۔

انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ ایک سو ترپن روپے بیس پیسے میں کی جارہی ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ترسیلات اور برامدات میں اضافے سے روپے کو سہارا مل رہا ہے، ساتھ ہی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں بھی سمندر پار پاکستانی ڈالر بھیج رہے ہیں۔

currency rate

currency trading