Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمضان المبارک سے قبل مریم نواز کا دورہ کراچی متوقع

کراچی کی سیاست میں رمضان المبارک سے قبل مریم نواز کی انٹری کا...
شائع 06 اپريل 2021 07:59pm

کراچی کی سیاست میں رمضان المبارک سے قبل مریم نواز کی انٹری کا امکان ہے۔مریم نواز کا 9 اپریل کو ایک روزہ کراچی دورہ متوقع ہے جس میں وہ مفتاح اسماعیل کے انتخابی جلسے سے خطاب کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مسلم لیگی کارکنوں نے مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کےمطابق این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے مریم نواز سے درخواست کی ہے کہ وہ انتخات سے قبل کراچی کا دورہ کریں اور ممکن ہو تو بلدیہ ٹاون میں انتخابی جلسے سے بھی خطاب کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بیماری کی مفتاح اسماعیل کی درخواست پر کراچی آمد پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جانب سے 9 اپریل کو کراچی کا ایک روزہ دورہ متوقع ہے اور اس حوالے سے کراچی قیادت کو آگاہ کردیا گیا ہےجسکے بعد کارکنوں نے مریم نواز کے استقبال کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بیماری کے باعث مریم نواز کراچی نا آسکیں تو دیگر سینئر قائدین کراچی کا دورہ کریں گے۔

Maryam Nawaz

by election

NA249

Miftah Ismail