Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبضہ مافیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ

قبضہ مافیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ...
شائع 06 اپريل 2021 07:49pm

قبضہ مافیا کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا اہم فیصلہ کرلیا۔پاکستان سٹیزن پورٹل پرقبضہ مافیا کے خلاف شکایات کےلئے الگ کیٹیگری قائم کردی گئی۔ وزیراعظم آفس نے تمام صوبوں کوقبضہ مافیا کے خلاف ایکشن تیزکرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق صوبائی چیف سیکریٹریزقبضہ مافیا کے خلاف شکایات پرکارروائی کی سہہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھیجیں گے۔قبضہ مافیا کے خلاف شکایت کو ترجیحی بنیادوں پرایکشن لیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ عدالت میں زیرسماعت مقدمات پرکارروائی نہیں ہو سکے گی۔پرائیوٹ پراپرٹی سے متعلق کارروائی سے پہلے فریقین کو سننا لازمی ہوگا۔

مراسلے میں وزیراعظم آفس نے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر چیف سیکریٹریز، کمشنرز، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کریں۔

PM Office

Land Grabbers

Citizen Portal