Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی بزنس ٹائیکون کا وزیر اعظم کو خط, تابش گوہر پر سنگین الزام

سعودی بزنس ٹائیکون اور الجمعیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز...
شائع 06 اپريل 2021 07:36pm

سعودی بزنس ٹائیکون اور الجمعیہ گروپ کے سربراہ شیخ عبدالعزیز الجمیح نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں معاون خصوصی تابش گوہر پر کے الیکٹرک کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ معاون خصوصی برائے پاور، شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدے میں جان بوجھ کر رکاوٹ بن رہے ہیں۔گزشتہ ماہ دورہ پاکستان کےدوران انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ زیرالتوا مسائل کے حل کی دستاویزکو حتمی شکل دی جارہی ہے جو آخری مرحلے میں ہےتاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دس مارچ کو کے الیکٹرک کے تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بریفنگ میں شرکت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین زیرالتوا مسائل کے جلد حل کی توقع نہیں ہے جس سے 15 سال سے سرمایہ کاری کرنے والے سعودی اور کویتی سرمایہ کاروں کو بے حد مایوسی ہوئی۔

سعودی گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ آخری لمحات میں دیے گئے منفی تبصرے نے کے الیکٹرک اور شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

pm imran khan

KE