Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'لوگوں کو غربت سے نکالنا میری حکومت کی ترجیح ہے'

وزیراعطم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا ترقی پزیرممالک سے ہر سال ایک کھرب روپے امیر ممالک میں منتقل کئے جاتے ہیں.
شائع 06 اپريل 2021 07:25pm

وزیراعظم عمران خان نےشکوہ کیاہے کہ ترقی پزیر ممالک سے ہر سال ایک کھرب روپے امیر ممالک میں منتقل کئے جاتے ہیں لیکن اس پر اسلئے آواز نہیں اٹھتی امیر ممالک کو اس سے فائدہ ہوتا ہے۔غریب ممالک کا یہ پیسہ کرنسی کے وقعت کھونے اور مہنگائی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےتقریب سےخطاب میں کہالوگوں کو غربت سےنکالنامیری حکومت کی ترجیح ہے۔غریب لوگ ہی ایک تہذیب یافتہ معاشرےکی پہچان ہوتےہیں۔ تہذیب یافتہ معاشرے اسکے امیر طبقے سے نہیں پہچانا جاتا۔

انہوں نے کہا ہر سال 1 کھرب ڈالرز ترقی پزیر ممالک سے امیرممالک کو جاتا ہے۔یہ رقم انسانی ترقی پر خرچ ہوسکتی ہے۔اس سےان ممالک کی کرنسی پربھی اثر پڑتا ہے۔امیرممالک غیرقانونی پیسے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاہماری پہلی حکومت ہے جو ان کارٹلزکےخلاف گئی۔کبھی تاریخ میں شوگرمافیازکےخلاف کارروائی نہیں ہوئی۔چینی مافیا بہت طاقتور ہے، اسکے سیاسی اثر رسوخ بھی ہیں۔انہوں نے سٹے بازی کے ذریعے چینی مہنگی کی۔

خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاحساس پروگرام پیش کیا، جو سیاست سے پاک ہے۔کوئی بھی اس پروگرام کی شفافیت پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔

کروناکے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکرونا کے باعث کئی ممالک متاثر ہوئے ہیں۔ملک میں کورونا کی تیسری لہر ہے۔ہم اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بھی بات کریں گے۔سروس انڈسٹری بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔امریکا میں 4 کھرب ڈالرز تقسیم کئےگئے۔ہم نے8 ارب ڈالرز کاپیکج دیا۔دوسرا پیکج دینے کےلئے آئی ایم ایف سے بات کریں گے۔آئی ایم ایف سےکہیں گےکہ لوگ پہلے ہی متاثر آپ مزید دباؤ نہ ڈالیں۔

pm imran khan

money laundering

IMF

sugar mafia

COVID19