Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں چینی کی قلت اور قیمت پر قابو پانےکیلئےمزید چینی درآمدکرنےکا فیصلہ

کراچی :ملک میں چینی کی قلت اور قیمت پرقابوپانے کیلئے مزیدچینی...
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2021 12:28pm
کاروبار

کراچی :ملک میں چینی کی قلت اور قیمت پرقابوپانے کیلئے مزیدچینی درآمد کی جائے گی،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے مزید 50ہزارٹن چینی کی درآمد کاٹینڈرجاری کردیا۔

ملک بھر میں چینی کی بلند قیمت پر فروخت جاری ہے،قلت دور کرنے اور قیمت میں کمی کیلئے مزیدچینی درآمدکرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے50ہزارمٹروک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈرجاری کردیا،یہ رواں سال کا دوسراٹینڈرہے،اس سے قبل چینی کا ایک ٹینڈرزیادہ قیمت کی وجہ سےمستردکیاگیاتھا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں چینی کی قیمت100روپے کلو سے اوپر فروخت کی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز نے چینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فارم جاری کردیا

چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دی جائے گی،ڈپٹی کمشنرزنےچینی فروخت کرنے کیلئے لائسنس فارم جاری کردیا۔

منافع خوروں اور زخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا،کراچی انتظامیہ نے چینی کےہول سیلرز سےخریداری سے قبل فارم طلب کرلیا۔

ہول سیلرز کو چینی کی فروخت سے قبل خودکو رجسٹرڈکراناہوگا،فارمیں نام،پتہ،گودام کا سائز،ذخیرہ نیشنل ٹیکس نمبرکی تفصیلات اورچینی فروخت کی مقدارکاذکربھی کرناہوگا،یہ بھی بتاناہوگاکہ کتنےعرصے سےچینی کا کام کررہےہیں۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرؤف کے مطابق لائسنس فارم کے اندراج سے بچنے کیلئےمتعدد دکانداروں نے دکانیں بند کردی۔

جوڑیا بازار میں چینی کی فروخت میں25فیصد کمی ہوگئی،عام دنوں میں چینی کی طلب 50ہزار ٹن ماہانہ ہے لیکن رمضان المبارک میں چینی طلب 75ہزار ٹن تک بڑھ جاتی ہے۔

karachi

Import

suger