Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

روسی وزیر خارجہ آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف دوروزہ دورہ پرآج پاکستان پہنچیں...
شائع 06 اپريل 2021 01:00am

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف دوروزہ دورہ پرآج پاکستان پہنچیں گے۔وزیراعظم عمران خان،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 6 اور 7 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

روسی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اوردیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر مذاکرات میں تبادلہ خیال کریں گے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا حصہ ہے۔گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی تجارت اور مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پایا ہے۔

foreign minister

pm imran khan

FM Qureshi

Russian