Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جنوبی پنجاب صوبے قیام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے'

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نئے صوبے کے قیام کےلئے...
شائع 05 اپريل 2021 07:13pm

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ نئے صوبے کے قیام کےلئے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قائم کیاگیاتھااورکوئی اس کے اختیارات واپس نہیں لے سکتا۔

ملتان میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ اپناکام جاری رکھےگااورجنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کوناکام بنایاجائے گا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ آج وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ساتھ اختیارات واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے معاملے پربات کریں گے۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

Multan