Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور پی ڈی ایم کی صورتحال پر...
شائع 05 اپريل 2021 07:06pm

ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور پی ڈی ایم کی صورتحال پر مشاورت کیلئے ن لیگ کی قیادت نے سر جوڑ لیے۔ حمزہ شہباز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں پی پی 84 خوشاب کیلئے معظم شیر کلو کو ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا اجلاس ماڈل ٹاون لاہور میں منعقد ہوا جس میں پرویز رشید، خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، برجیس طاہر، رانا تنویر اور عطا اللہ تارڑ شریک ہوئے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کی مجموعی صورتحال اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دئیے گئے حالیہ بیانات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

رہنماؤں کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ لیگی رہنماوں نے وزیر اعظم کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان کی مذمت کی اور ملکی اداروں کے احترام پر اتفاق کیا۔

اجلاس کے دوران ملک میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر بھی مشاورت کی گئی، لیگی قیادت نے پی پی 84 خوشاب میں ضمنی انتخاب کیلئے معظم شیر کلو کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ معظم شیر کلو کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والے ایم پی اے وارث کلو کے بیٹے ہیں۔

PDM

hamza shahbaz