عمران خان بتائیں وہ عدلیہ سےکس قسم کا تعاون چاہتے ہیں،احسن اقبال
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عدلیہ پر حملہ کیا، عمران خان بتائیں وہ عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہتے ہیں،بلاول بھٹو ابھی سیاست میں نومولود ہیں ،ان کی جتنی عمرہے اتنا ہمارا سیاسی تجربہ ہے ،بلاول بھٹو گفتگو میں احتیاط کریں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگومیں ن لیگ کے رہنماء احسن اقبال نے گزشتہ روز وزیراعظم کے بیان کوعدالتی نظام پرحملہ قراردیتے ہوئے کہاکہ عمران خان عدالیہ سے کس قسم کا تعاون مانگ رہے ۔
لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ احتساب کے نام پروزیراعظم الف لیلیٰ کی کہانی سناتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدلیہ حکومت مخالفین سے جیلوں کو بھر دے، چیف جسٹس صاحب عمران خان نےعدالتی نظام پرسوال اٹھائے ہیں ،3سال سے عمران خان کووزیرخزانہ نہیں مل رہا ۔
احسن اقبال نے ٹیسٹ کیس کےطورپرملتان سکھرموٹروے کرپشن الزام پرازخود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
ن لیگ کے رہنماء نے بلاول بھٹوسے متعلق کہاکہ وہ ابھی سیاست میں نومولود ہیں ،بلاول بھٹو کی جتنی عمرہے اتنا ہمارا سیاسی تجربہ ہے ،بلاول بھٹو گفتگو میں احتیاط کریں، پیپلز پارٹی نے 9 جماعتوں کا ساتھ نہ دے کر نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ 11ہزارارب سے زیادہ غیرپیداوری قرضہ خسارہ پورا کرنے کیلئے جھونک دیا اب قوم کی قسمت کے فیصلے پارلیمنٹ نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے بابوکریں گے ، سی پیک کوتباہ کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.