Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )نے پاکستان...
شائع 05 اپريل 2021 11:38am

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی )اورعوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی)کوشوکاز نوٹس جاری کردئیے،دونوں جماعتوں سے 7روز میں جواب طلب کر لیا گیا۔

پی ڈی ایم میں پڑنے والی دراڑیں سامنے آگئیں،پیپلز پارٹی اور اے این پی کو کٹہرے میں کھڑا کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں آزاد اپوزیشن کا اجلاس مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرسینیٹراعظم نذیرتارڑکی زیرصدارت ہوا ۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اوربی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے ۔

شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی اور مولانا عطاالرحمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ڈی ایم اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بتایاکہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ،شوکازنوٹسزصدرپی ڈی ایم کی منظوری سے جاری کئے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومتی جماعت سے ووٹ حاصل کرنے پرجواب مانگا ہے، دونوں جماعتوں سے7 روزمیں جواب کا کہا ہے ،جواب کوپی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں کارروائی پر فیصلہ کیا جائے گا۔

آزاد اپوزیشن سینیٹرز کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی پہنچ گئے اورانہوں نے آزاد اپوزیشن کے سینیٹرز سے ملاقات کی۔

PDM

Shahid Khaqan Abbasi

PPP

islambad

ANP

ShowCause Notice