Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'اصل ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ اصل ...
شائع 04 اپريل 2021 09:30pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ اصل ریاستِ مدینہ ہوتی تو تم عبرت ناک انجام کو پہنچ چکے ہوتے۔آٹا چوری،چینی چوری، گیس چوری، ووٹ چوری، مہنگائی کا طوفان، اپنی نا اہلی اور نا لائقی کوتم جہاد کہتے ہو؟

مریم نوازنےمزید لکھا کہ صبح اُٹھ کرتم جہاد پرنہیں عوام کےحق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہو، تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہو، لوگوں کو دن دھاڑے اغوا کرانے جاتے ہو اور اسے تم جہاد کہتے ہو؟ تم پر تو22 کروڑ لوگوں کو مارنے اوراس کو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چاہیئے۔دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں۔

PDM

pm imran khan

Maryam Nawaz