Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی42ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاڑکانہ:پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو...
شائع 04 اپريل 2021 02:24pm

لاڑکانہ:پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی42ویں برسی آج منائی جا رہی ہے،ہر ضلع میں کورونا ایس او پیز کے تحت تقریب منعقد کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی42ویں برسی آج عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

کورونا وبا کے باعث برسی کے مرکزی تقریب منسوخ کرتے ہوئے ہر ضلع میں کورونا ایس او پیز کے تحت تقریب منعقد کی جائے گی۔

سندھ بھر کے مزارات کی طرح گڑھی خدا بخش بھٹو میں شہید ذوالفقار بھٹو کا مزار بھی عقیدت رکھنے والوں کیلئے بند ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برسی کی مختصر تقر یب میں شرکت کیلئے نوڈیرو بھٹو ہاؤس میں موجود ہے ، آج شام سے قرآن خوانی اور شہید بھٹو کے ایثال ثواب کیلئے دعا کی جائے گی۔

اس موقع پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کارکنان سے خطاب بھی کریں گے ۔

Bilawal Bhutto

Larkana

PPP

zulfiqar ali bhutto

Death Anniversary