Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا زیادہ پھیلا تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے...
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021 02:12pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ عوام احتیاط نہیں کر رہے ،کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے،کورونا زیادہ پھیلا تو لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے ، اس سے غربت مزید بڑھ جائے گی، کورونا سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ فیس ماسک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پرعوام سےبراہ راست گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سب سےخطرناک ہے،اللہ تعالیٰ نےخاص کرم کیا اورمشکل صورتحال سےبچایا،ہمیں شکر کرنا چاہیئے پاکستان میں برطانیہ اور دیگر ممالک جیسی صورت حال نہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن سےملک میں غربت میں اضافہ ہونا تھا،بھارت اور بنگلادیش میں بھی کورونا کی تیسری لہر ہے ،برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہرکےباعث لاک ڈاؤن ہے۔

وزیراعظم نے عوام سے ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ءسےبچاؤ کابہترین طریقہ ماسک کااستعمال ہے،لوگ بالکل احتیاط نہیں کررہے،وباءپھیلنےکاخدشہ ہے،وبا ءپھیل گئی تو لاک ڈاؤن لگانے پرمجبورہوں گے،لاک ڈاؤن سےسب سےزیادہ غریب لوگ متاثرہوئے،پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی بنائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے گیس کے ذخائرتلاش نہیں کئے گئے ،اب گیس کےذخائرتلاش کرنےکی کوشش کررہے ہیں،ہمیں بیرون ملک سے گیس درآمدکرنی پڑتی ہے،پاکستان میں27فیصد افرادکولائن کےذریعےگیس ملتی ہے،73فیصدعوام کو رعایتی قیمت پر گیس فراہم کرتےہیں،ہم مہنگی گیس خریدکرعوام کوسستی گیس فراہم کرتےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم سے قومیں ترقی کرتی ہیں،عمارت بنانےسےیونیورسٹی نہیں بنتی ،یونیورسٹی کیلئےاعلیٰ معیارکی فیکیلیٹی بنانی ہوتی ہے،ہائرایجوکینے کمیشن میں قابل سربراہ لے کر آرہےہیں۔

مہنگائی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ایڈمنسٹریشن بہترکرکےمہنگائی کنٹرول کر سکتے ہیں،کسان کوپیداوار کی اچھی قیمت نہیں ملتی،مڈل مین کی وجہ سےچیزوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

عمران خان کامزید کہنا تھا کہ روپےکی قدرگرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے،2018کےشروع میں ڈالر107روپے کاتھا،2018کےآخرتک ڈالر160روپے کا ہوگیا،اب روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈالرمہنگاہونےسےآئل مہنگاہوجاتاہے،آئل مہنگاہونےسےبجلی مہنگی ہوجاتی ہے،ڈیزل مہنگاہونےسےٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے،ٹرانسپورٹ مہنگی ہونےسےہرچیز مہنگی ہوجاتی ہے،ہمیں گھی اور دالیں بھی درآمد کرنی پڑتی ہے،بارش غلط وقت پرہونےسےگندم کی پیداوارکم ہوئی،ہمیں 40لاکھ ٹن گندم درآمد کرنی پڑی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مافیا چیزوں کی قیمتوں پرسٹہ کھیلتے ہیں،چینی کے ذخائرموجودہوتےہیں ،قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں،مافیاز کی وجہ سےچینی کی قیمت میں اضافہ ہوتاہے،شہزاداکبر نےچینی سٹہ مافیا کو بےنقاب کیا،آٹے کی ذخیرہ اندوزی کرکےقیمت بڑھائی جاتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آپ نےگھبرانانہیں ہے،ہم قیمتوں پرکام کررہے ہیں،حکومت نئی زرعی پالیسی لانے جارہی ہے،ہم آپ کومہنگائی پر قابو پاکر دکھائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز فارمسٹ کی ملی بھگت سےمہنگی دوادیتےہیں،صحت کا نظام ٹھیک کرنے کیلئےہیلتھ انشورنس لائے، پنجاب ،خیبرپختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس لائے،ترقی یافتہ ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز چھوٹےشہروں میں کام نہیں کرتے،چھوٹے شہروں کےمریضوں کوبڑےشہرآناپڑتاہے،پرائیویٹ سیکٹر کو اسپتال کیلئےزمین دیں گے،ہیلتھ کارڈسےمریض اپنی مرضی کےاسپتال جائیں گے،اسپتالوں کےدرمیان مقابلےکی فضاپیدا ہوگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوروناکےباعث پوری دنیا میں بڑی تباہی آئی ہے،بھارت میں کوروناکےباعث معیشت بری طرح تباہ ہوئی،سمندرپارپاکستانیوں کےمسئلے پرعرب ممالک سےبات ہوئی،محمدبن سلمان اورشیخ راشدسےپاکستانیوں کےمسائل پربات ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کےہرپسماندہ ملک کاسب سےبڑامسئلہ کرپشن ہے،مہاتیرمحمدنے کرپشن ختم کرکےملائشیاکوترقی دی ،حکمرانوں کی کرپشن ملکوں کوکمزورکردیتی ہے،حکمران کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ کےذریعےباہربھیجتے ہیں،حوالہ ہنڈی کےذریعےپیسابیرون ملک منتقل ہوتاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے کرپشن کی تحقیقات کرائیں،غریب ممالک سےہزار ارب ڈالرامیرممالک میں منتقل ہوتاہے،غریب ممالک کا60ہزارارب ڈالرامیرممالک میں پڑاہے،اس پیسےسےامیرممالک میں خوشحال،غریب ممالک تباہ ہوتےہیں۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ عمران خان اکیلےکرپشن سے نہیں لڑسکتا،عدلیہ کے ساتھ کےبغیرکرپشن کاخاتمہ نہیں کرسکتے،ہم کہتےتھےکہ نوازشریف سےبونڈ سائن کرائیں،عدالت نے بغیربونڈکےنوازشریف کوباہرجانےدیا۔

عمران خان نے کہا کہ قانون بنانے سےکرپشن ختم نہیں ہوتی،نیب سےنکلنےوالوں کاپھولوں سےاستقبال ہوتاہے،ہمارا مقابلہ بہت طاقتور مافیا سے ہے،میرا قصوریہ ہے کہ این آر او نہیں دےرہا،ریاست مدینہ کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی،ریاست مدینہ کی بنیاد عدل وانصاف پررکھی گئی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف جنگ پوری قوم لڑتی ہے،چین نے450وزیروں کوجیل میں ڈال کرکرپشن ختم کی،اوپرسےکرپشن ختم کریں،نیچےسےخودختم ہوجائےگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی مافیا عوام کا خون چوس کرپیسہ بناتا ہے،تاریخ میں پہلی بارچینی مافیاکخلاتف انکوائری ہوئی،چینی مافیا کےلوگ اداروں میں بھی بیٹھے ہیں۔

اس سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ قبضہ مافیا ایک بہت بڑا عذاب ہے،قبضہ مافیا حکمرانوں کےساتھ مل کرقبضےکرتاتھا ،450ارب روپےکی سرکاری زمین قبضہ مافیاسےواگزارکرائی،ماضی میں حکومت اس مافیاکی پشت پرہوتی تھی،حکومت کی پشت پناہی کےبغیرزمین پرقبضہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نجی سوسائٹیزعوام سےاضافی پیسےلیتےہیں،حکومت نےسوسائٹیزکیخلاف انکوائری کرائی ہے،چیک کررہےہیں کہ کتنی قانونی سوسائٹیزہیں،غیرقانونی سوسائٹیزکےپیچھےمافیاملوث ہیں،غیرقانونی سوسائٹیز کخلا ف کارروائی کریں گے،غیرقانونی سوسائٹیزاداروں کوپیساکھلاتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں50سال بعد بڑےڈیم بنانےجارہے ہیں،مصرکےبعدپاکستان وہ ملک ہےجہاں پانی بہت کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بارتعمیراتی شعبہ کوحکومت نےاٹھایاہے،تعمیراتی شعبہ کےفروغ کیلئےاقدامات کررہےہیں،ایف بی آر سےڈبل ٹیکسیشن ختم کرارہےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں وہی لوگ گھر بنا سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے،کوشش ہے کہ عام آدمی اپنا گھربناسکے ،پاکستان میں0.2فیصدلوگ گھربناسکتےہیں،گھربنانےکیلئے سستےقرضے فراہم کریں گے،کرائےکے برابرگھرکی قسط اداکرسکیں گے،گھرکی تعمیر پر حکومت 3 لاکھ کی سبسڈی دےگی،بینکس کوسستےقرضے فراہم کرنےکیلئےراضی کررہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھاکہ جنسی زیادتی کےواقعےانتہائی افسوناک ہیں،جنسی زیادتی کےواقعے قانون سازی سےختم نہیں ہوں گے،ایسے واقعے معاشرہ ختم کرتا ہے،فحاشی بڑھنےسےمعاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،یورپ میں فحاشی بڑھنےسےفیملی سسٹم تباہ ہوا،فحاشی بڑھنےسےبھارت میں ریپ کیسزبڑھے،دین میں پردہ پرزوردیاگیا معاشرےکوبچانےکیلئے،ترک صدرسےکہہ کرترکی کاڈراماپاکستان میں نشرکیا۔

pm imran khan

coronavirus

اسلام آباد

telephone