Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تعلیمی ادارے بند رہیں گے یا کھلیں گے؟ اہم فیصلہ منگل کو ہوگا

اسلام آباد:11اپریل کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے یا کھلیں...
اپ ڈیٹ 04 اپريل 2021 03:42pm

اسلام آباد:11اپریل کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے یا کھلیں گے؟ اہم فیصلہ منگل کو این سی او سی کے اجلاس میں ہو گا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سےمتعلق6 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے کرفیصلہ کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ نیشنل کمانڈ آیند آپریشن سنٹر کا اہم اجلاس منگل کو بلا لیا گیا ہے، جس میں تعلیم اور صحت کے وزرا ءکے علاوہ دیگر حکام شرکت کریں گے،اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا، تمام فیصلے اجتماعی طور پر ہوں گے۔

NCOC

coronavirus

Education Minister

Shafqat Mahmood

اسلام آباد