Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی پر تبادلہ

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے صدر...
شائع 03 اپريل 2021 08:20pm

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب میں اِن ہائوس تبدیلی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حمزہ شہباز نے اہلخانہ کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے حمزہ شہباز کو ڈسکہ شہر کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں الیکشن مہم کو فوکس کرنے کی ہدایت کی۔

ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپ بنا کر الیکشن مہم چلانے اور انتخابی مہم میں ن لیگ کی شعبہ خواتین کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ملاقات میں پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کی پیپلزپارٹی کی پیش کش پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے حمزہ شہباز کو انتظار کرنے اور مناسب وقت پر فیصلہ کا مشورہ دیا۔

hamza shahbaz

shahbaz sharif