Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے'

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا غربت بڑھ رہی ہےاور حکومت کے پاس حل نہیں۔پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کرتے ہیں۔
شائع 03 اپريل 2021 05:26pm

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں حکومت کےپاس عوام کےمسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کاسامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاغربت بڑھ رہی ہےاور حکومت کے پاس حل نہیں۔پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کرتے ہیں۔آئی ایم ایف سے معاہدہ عوام کے خلاف ہے۔اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کو جوابدہ بنایا جارہا ہے۔یہ اقدام ملک کی خود مختاری پر حملہ ہے۔

انہوں نےکہاپاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے۔ملکی ترقی بنگلادیش اور افغانستان سےپیچھے ہے۔ملکی معیشت کو کبھی اتنی مشکلات کاسامنانہیں تھا۔ہر پاکستانی کو بری طرح قرض میں جکڑدیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ حکومت کو توماحولیاتی کانفرنس میں بھی نہیں بلایا گیا۔ملک میں کبھی اتنا کنفیوژ وزیراعظم نہیں آیا۔3سال گزر گئے، وزیراعظم کی پالیسی پتا نہیں چلی۔وزیراعظم کبھی کشمیر،کبھی کلبھوشن کے وکیل بنتے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکامرس کا وزیر بھارت سے تجارت چاہتا ہے۔وزیراعظم بھارت سے تجارت کا مخالف ہے۔ وزیراعظم کو یہ نہیں پتا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔پالیسی بنانا وزیراعظم نہیں پارلیمان کااختیارہونا چاہیئے۔

اپوزیشن کےمتعلق گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا اپوزیشن کے دوست صرف اپوزیشن کررہے ہیں۔صرف اپوزیشن کافائدہ عمران خان کو ہی ہوگا۔عمران خان کی ناکامی سامنےنہ لاناہماری ناکامی ہے۔اپوزیشن کو ملکرحکومت کی خامی سامنےلاناہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہاہم قائد حزب اختلاف رابطہ رکھیں گے۔ہم کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتے۔افسوس کی بات ہے صرف پیپلزپارٹی اپوزیشن کر رہی ہے۔کہاتھاعثمان بزدارکیخلاف تحریک عدم اعتمادلائیں،کٹھ پتلی نظام ختم ہوجائیگا۔ہم نےپی ڈی ایم کی بنیادرکھی ہے۔آج بھی چاہتےہیں حکومت کےخلاف مہم چلائیں. آپس میں لڑنےکےبجائےحکومت کونشانہ بنائیں۔کچھ جماعتیں پیپلزپارٹی کےخلاف پروپیگنڈا کررہی ہے۔

PDM

PPP

chairman

IMF

Khairpur

Bangladesh