Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دیدی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دھول چٹادی۔ ڈھاکا میں تین...
شائع 03 اپريل 2021 03:00pm

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو دھول چٹادی۔ ڈھاکا میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے پچھاڑدیا۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورزمیں نو وکٹوں سے185 رنز اسکورکیے۔

بدرمنیر نے27 گیندوں پر 50رنز بنائے۔

جواب میں بھارت کی ٹیم نو وکٹوں پر 127 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سےانیس، جاوید،شاہ زیب، ساجدنواز نےدو،دو وکٹیں لیں۔

Dhaka