Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے عرفان محسود نے بھارتی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری...
شائع 03 اپريل 2021 01:10pm

پاکستان کے کھلاڑی عرفان محسود نے انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کر کے انڈیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈیا کےروہتاش چوہدری نے 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے اور 2016 سے یہ ریکارڈ انڈیا کے کھلاڑی روہتاش چوہدری پاس تھا جسے آج پاکستان کے عرفان محسود نے توڑ دیا۔عرفان محسود کا مجموعی طور پر یہ 41 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے عرفان محسود امریکا، برطانیہ،عراق،اٹلی، فلیپائن، مصر،انڈیا کے کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکا ہے۔

عرفان محسود کے مطابق ریکارڈ بنانے کےکئے دن رات محنت کی۔انڈیا کا ریکارڈ توڑ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کا ریکارڈ توڑ کر الگ خوشی ہوتی ہے انہوں نے مستقبل میں بھی پاکستان کے کئے کامیابیاں حاصل کرنے کا عزم کیا۔

south wazristan