Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ...
شائع 03 اپريل 2021 12:57pm

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔ رانا ثناء اللہ کےخلاف منشیات اسمگلنگ کیس میں فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔عدالت نے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج سجاد احمد نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کرنے کے بعد کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے لیگی رہنماء رانا ثناء اللہ کےخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

انسداد منشیات عدالت کے نئے جج کے چارج نہ لینے کی بنا پر فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

Rana Sanaullah