Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی اسکینڈل کیس: جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور

بینکنگ کورٹ لاہور نے جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں تحریک انصاف کے...
شائع 03 اپريل 2021 12:41pm

بینکنگ کورٹ لاہور نے جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور علی ترین کی 7 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔ چینی اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت 10 اپریل تک منظور۔

بینکنگ کورٹ لاہور کے جج امیر محمد خان نے جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور کی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کو جہانگیر ترین اور علی ترین کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

چینی اسکینڈل کیس میں ضمانت کےلئے جہانگیر ترین اور علی ترین سیشن کورٹ لاہور کے روبرو پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جہانگیر ترین اور علی ترین کی ضمانت 10 اپریل تک منظور کرلی۔

sugar scandal

Jahangir Tareen

Ali Tareen

Banking Court