Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا'

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ہم حکومتی انتقامی...
اپ ڈیٹ 03 اپريل 2021 01:57pm

مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ کہتے ہیں ہم حکومتی انتقامی کارروائیوں کاحصہ نہیں بنناچاہتے۔یہاں پر کوئی کام کرنے کو تیار نہیں۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ مخالفین کوہرطرح سےنشانہ بنایاجارہاہے۔سپریم کورٹ کافیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔یہ ووٹ چوری کرکے خود واویلا کرتے ہیں۔پریذائیڈنگ افسران جس فارم ہاوَس میں رکھےگئےاس کےمالک کوگرفتارکیاجائے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آئین کی عملداری کےبغیر ملک آگےنہیں بڑھ سکتا۔دھکےاس لیےکھارہےہیں کہ آئین اور قانون کی عملداری نہیں۔ووٹ کی عزت کے بغیریہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے مزیدکہاووٹ چوری میں پنجاب اور مرکزی حکومت ملوث ہے۔پی ڈی ایم ووٹ چور کے خلاف متحد ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

ن لیگی رہنماء نے یہ بھی کہاپیپلزپارٹی کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔

Rana Sanaullah

Supreme Court of Pakistan