متحدہ کی سابق رکن اسمبلی سمیتہ افضال پی پی میں شامل
ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی سمیتہ افضال جیالی بن گئیں، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
پی پی رہنما سعید غنی کہتے ہیں شولیتیں ہوتی رہیں گی کل بھی ایک پریس کانفرنس ہوگی، وفاقی حکومت کے اقدامات پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں سارے ہی نااہل بیٹھے ہیں ،بھارت سے تجارت کی بحالی کا فیصلہ کرتے ہیں پھر واپس لیتے ہیں، عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم، عمران خان وزیر تجارت قبول نہیں۔
پیپلز پارٹی میں سابق ایم کیو ایم کی ایک اور رہنما نے شمولیت اختیار کرلی۔ کلفٹن کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کاکہنا تھا کہ شمولیتوں کے لئے سب سیاسی جماعتوں کے سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیتیں ہوتی رہیں گی کل بھی ایک پریس کانفرنس ہوگی یہ سلسلہ اب شروع ہوگیا ہے۔
سعید غنی نے وفاقی حکومت ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا، ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر صاحب بھارت سے تجارت کے معاملے پر پریس کانفرنس کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہندوستان سے تجارت کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قصور نہیں ہے یا تو انہوں نے سمری خود نہیں ، پڑھی یا پھر کسی اورکے کہنے پر دستخط کردیتے ہیں، اگر حماد اظہر نے بن پوچھے سمری دی ہے تواس کوبرطرف کریں، نہیں تو جس نے منظوری دی اس کوسامنے لائیں ۔
سعید غنی نے کہا سمجھ نہیں آتا کہ یہ وفاقی حکومت کیا کر رہی ہے ان میں سارے ہی نااہل بیٹھے ہیں، عمران خان بحیثیت وزیر سمری کی منظوری دیتے ہیں اور بحیثیت وزیراعظم اعتراض کردیتے ہیں
پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ایم کیو ایم کی سابق رکن اسمبلی سمیتہ افضال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت کی شکر گزار ہوں، انہوں نے مجھے پارٹی میں شامل کیا، پہلے بھی کراچی کے لئے آوازاٹھاتی رہی ہوں پیپلزپارٹی بہت بڑی قومی پارٹی ہے کراچی میں لسانیت اورمحبتیں چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے موقع پر سعید غنی کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.