Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبا قمر نے شادی منسوخ کردی

اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ منسوخ...
شائع 02 اپريل 2021 07:39pm

اداکارہ صبا قمر نے بلاگر عظیم خان کے ساتھ شادی کا فیصلہ منسوخ کرکے مداحوں کو پھر حیرت میں ڈال دیا۔ انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو مخاطب کیا اور کہا نجی وجوہات ہیں۔ اب ہم شادی نہیں کررہے، امید ہے آپ سب ہمیشہ کی طرح میرا ساتھ دیں گے۔

صبا قمر نے مزید لکھا کہ لگتا ہے تلخ حقیقتوں کا ادراک کرنے میں دیر نہیں ہوئی، یہ بھی بتایا۔ زندگی میں کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں کی، فون کے ذریعے رابطہ تھا۔ یہ مشکل وقت ہے۔ یہ وقت بھی گزرجائےگا۔

صبا قمر نے کچھ دنوں پہلے بلاگرعظیم خان سے شادی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ایک خاتون نے عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

saba qamar