Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک تجارت نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی زیرصدارت بھارت کےساتھ تعلقات کےحوالےسے اجلاس ہوا...
شائع 02 اپريل 2021 06:23pm

وزیراعظم کی زیرصدارت بھارت کےساتھ تعلقات کےحوالےسے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے کابینہ کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزیراعطم نے کہا کہ اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت بھارت کےساتھ تعلقات کےحوالےسے اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹرمعید یوسف اوروزارت خارجہ کے اعلی حکام شریک ہوئے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے حالیہ تجاویزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں بھارت کے حوالے سے تجارتی وسفارتی رابط ، مسئلہ کشمیرپربھی غور ہوا ۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارت بحال نہ کرنے کے کابینہ کے فیصلے پراتفاق کیا گیا ۔ فیصلہ ہوا کہ مقبوضہ کشمیرکی پانچ اگست سے پہلے کی حیثیت کی بحالی تک تعلقات معمول پر آنا ممکن نہیں ۔ مقبوضہ کشمیرکی آئینی صورتحال بحال ہونے تک کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اصولی موقف ہے کہ کشمیرکا مسئلہ حل کئے بغیربھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، کشمیرکو حق خود ارادیت دئیے بغیربھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے ۔

Indian occupied Kashmir

imran khan