Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کراچی :سندھ حکومت کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ ...
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2021 02:51pm

کراچی :سندھ حکومت کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ،جس کے مطابق اندرون شہر چلنےوالی بسوں میں اب صرف 50 فیصد مسافر ہی سفر کرسکیں گے، اگر خلاف ورزی کی گئی تو جرمانے کے ساتھ ساتھ سزبھی ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر اور وباء کےپھیلاؤ کے باعث سندھ حکومت نے ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئےاہم فیصلے کرلئے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ۔

نئے حکم نامےکےمطابق انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر سفر کریں گے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پروبائی امراض ایکٹ کے تحت جرمانے وسزا دی جائیں گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نےآئی جی سندھ پولیس،ڈویژنل کمشنرز،اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے حکام کو خط لکھ دیا۔

خط میں واضح کیا گیا ہےکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کےپیش نظر ایس اوپی پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ۔

karachi

sindh govt