Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک مؤخر کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک مؤخر کر...
شائع 02 اپريل 2021 11:34am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک مؤخر کر دی،رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، ہائیکورٹ نے معمول کے تمام کیسز کی سماعت 11 اپریل تک مؤخر کر دی۔

رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اپریل تک صرف اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی، ضمانت، حکم امتناع اور حقیقی ہنگامی نوعیت کے کیسز پر سماعت ہو گی، اہم نوعیت کے مقدمات چیف جسٹس کی منظوری سے مقرر کےی جائیں گے ۔

IHC

coronavirus

Chief Justice

اسلام آباد

cancel