Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی پالیسی ، تجارت نہ کرنے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے ...
شائع 01 اپريل 2021 07:27pm

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے بھارت سے کپاس اور چینی درآمد کرنے کے ای سی سی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ کابینہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کردیا ، وفاقی کابینہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں براڈ شیٹ تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،وزیراعظم نے بنی گالہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی ،اجلاس میں بائیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،

وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تجویز زیر بحث آئی ، وفاقی کایبنہ نے بھارت سے کپاس اور چینی منگوانی کی تجویز مسترد کردی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی تک بھارت سے تجارت نہیں ہوگی۔

ای سی سی نے گزشتہ روز قیمت کم ہونے پر بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی منظوری دی تھی ، دوسری جانب وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

federal cabinet

imran khan