Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ اور پی پی ممنوعہ فنڈنگ،سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کی...
شائع 01 اپريل 2021 06:33pm

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل تک ملتوی کردیا ۔

سکروٹنی کمیٹی کوپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ موصول ہوگیا، فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے 12 جبکہ ن لیگ نے 7 بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس الیکشن کمیشن میں ہوا۔

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کوتحقیقات کے لیے 13 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا ۔ درخواست گزار فرخ حبیب اور پیپلز پارٹی کے جونیئر وکیل سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی چوری پکڑی گئی۔ الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بنک کی جانب سے موصول رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے 12 جبکہ ن لیگ نے 7 پارٹی اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں ۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا منی لانڈرنگ اور کرپشن کرنے والوں کو ہم اب پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

Election Commission