Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'تاریخی ٹیکس وصولیاں وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہیں'

وزیر اعظم عمران خان نے مارچ 2021میں 41 فیصد کے تاریخی اضافے کے ساتھ...
شائع 01 اپريل 2021 04:54pm

وزیر اعظم عمران خان نے مارچ 2021میں 41 فیصد کے تاریخی اضافے کے ساتھ 460 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنے پر ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نےکہاکہ جولائی 2020سے مارچ 2021کے دوران ہماری مجموعی ٹیکس وصولی 3380ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولیاں حکومتی پالیسیوں کی بدولت وسیع البنیاد معاشی بحالی کی عکاس ہیں۔

ریڈیو پاکستان

FBR

tax