وفاقی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا،جسٹس (ر)عظمت سعید نے براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی تھی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ وزیراعظم اور وزرا کو براڈ شیٹ تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا براڈشیٹ کی تحقیقات عوام کےسامنےآنی چاہیئے۔
یاد رہے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
رپورٹ کے مطابق کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔
براڈشیٹ کمیشن نے آصف زرداری کےسوئس مقدمات کاریکارڈکھولنے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکےجائزہ لے کہ اس کا کیا کرنا ہے، سوئس مقدمات کا ریکارڈ نیب کے اسٹور روم میں موجود ہے۔
Comments are closed on this story.