Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری مسترد

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی...
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2021 03:49pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری مسترد کردی،ای سی سی نے گزشتہ روز بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سفارش پر غور کیا گیا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے سستی چینی منگوانے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی سمری کو مسترد کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اراکین کا کہنا تھا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے جو مسائل ہیں ایسے میں بھارت سے یہ چیزیں منگوانا کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کابینہ کی جانب سے سمری مسترد کیے جانے کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مناسب داموں پر دیگر ممالک سے چینی اور کپاس کی درآمد کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

وفاقی کابینہ کا براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈشیٹ کمینر کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جسٹس عظمت سعیدریٹائرڈنےتحقیقاتی رپورٹ تیارکی تھی۔

pm imran khan

federal cabinet

اسلام آباد

Import

Cotton