Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

فنانس آرڈیننس پر اپوزیشن کے اعتراضات پر اسپیکر نے 8 رکنی کمیٹی بنادی

اسلام آباد:فنانس آرڈیننس پر اپوزیشن کےاعتراضات پر اسپیکر قومی...
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2021 12:07pm

اسلام آباد:فنانس آرڈیننس پر اپوزیشن کےاعتراضات پر اسپیکر قومی اسمبلی نے8 رکنی مشترکہ کمیٹی بنا دی،کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی کل پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا۔

فنانس آرڈیننس منظوری کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ کوششیں ،8 رکنی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں اطراف کی نمائندگی ہو گی۔

حکومت کی جانب سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر جبکہ اپوزیشن کی طرف سے احسن اقبال ، ایاز صادق، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر شاہد اختر کے علاوہ اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی آئین و قانون اور قومی اسمبلی قواعد و ضوابط کا تعین کرے گی، جمعے کو ہونے والے اجلاس میں دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد آرڈیننس لانے یا نہ لانے کا فیصلہ ہوگا۔

کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کی حکومت قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر منی بل آرڈیننسز کے ذریعے لاسکتی ہے؟ ۔

بابر اعوان نے قانون سازی کے حوالے سے اسے بڑا بریک تھرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا مقصد شورشرابے،گالی گلوچ سے ہٹ کر قانون سازی کی جائے۔

opposition

اسلام آباد

Asad Qaiser

NA speaker