سندھ ہائیکورٹ نے نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نےپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءنثار کھوڑو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے خارج کرنے کا حکم دیتےہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما ءنثارکھوڑو کی بیرون ملک جانےسےمتعلق درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت نیب کی جانب سے نثار کھوڑوکو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نثار کھوڑو کیخلاف 3 نیب انکوائریاں کررہا ہے،خدشہ ہےملزم ملک سےباہرجانےکےبعدوطن واپس نہیں آئےگا،نثار کھوڑو کو باہر جانے کی اجازات نہ دی جائے۔
اس موقع پر نثار کھوڑوکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نثارکھوڑو کی فیملی ملک سےباہر مقیم ہے،کورونااور لاک ڈاؤن کےباعث نثارکھوڑو فیملی سےنہیں ملے۔
عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا اوررہنماء پیپلز پارٹی کو 9 اپریل سے 19 مئی تک ملک سےباہرجانےکی اجازت دے دی۔
Comments are closed on this story.